نور ہی نور اسلام ہے انؐ کا

نور ہی نور اسلام ہے انؐ کا

پاک محمد ﷺ نام ہے ان کا


بات انؐ کی خوشبو کا جھونکا

دن سا روشن کام ہے انؐ کا


سب کی بھلائی انؐ کی دعوت

نیک عمل پیغام ہے انؐ کا


رحمت بن کر آئے ہیں وہ ؐ

فیض جہاں میں عام ہے انؐ کا


سب کے لیے ہے انؐ کی محبت

سب کےلیے انعام ہے انؐ کا