رَب کے فیض ِ اَتم کی بات کرو

رَب کے فیض ِ اَتم کی بات کرو

تاجدارِ حَرم کی بات کرو


جِن کا حُسنِ کرم ہے وجہ ِ حیات

اُن کے حُسنِ کرم کی بات کرو


تم گدا ہو دَرِ محمدؐ کے

اپنے جاہ و حشم کی بات کرو


ابر ِ رحمت سے جس کا رشتہ ہے

بس اسی چشمِ نم کی بات کرو


کون ان کی عطا سے ہے محروم

مُعطئ محترم کی بات کرو


جو کرم ہے کریمِ مُطلق کا

اُس سراپا کرم کی بات کرو


راستے خود ہی جگمگائیں گے

اُن کے نقشِ قدم کی بات کرو


غمِ دنیا کا ہے عِلاج یہی

عشِق شاہِ امم کی بات کرو


وجہ تسکین ہے ان کا غم خالِدؔ

آہ کی چشمِ نَم کی بات کرو


۔۔۔