رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمد کے شہر میں
ہر ایک بھر رہا ہے یہاں دامن مراد
مخلوق آ رہی ہے محمد کے شہر میں
دولت سکوں کی ہر جگہ ہم ڈھونڈتے رہے
آخر یہ مل گئی ہے محمد کے شہر میں
ہر سمت آ رہی ہیں صدائیں درود کی
اک دھوم سی مچی ہے محمد کے شہر میں
ایسا لگا کے سامنے خود آ گئے حضور
اک نعت جب پرہی ہے محمد کے شہر میں
روشن ہیں جس کے نور سے دونوں جہاں ریاض
ایسی شمع جلی ہے محمد کے شہر میں