سخی کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے

سخی کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے

’’نبیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے‘‘


وہ جس نے دونوں جہاں میں ہمیں ہے اپنا کہا

اسیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے


غنا ہے انؐ کی سہارا ہمارا عسرت میں

غنی کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے


ازل سے ان کا ستارا فرازِ عرش پہ تھا

صفی کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے


خدا کا دوست ہمارا بھی ہے ولی طاہرؔ

ولی کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے