وہﷺ کہ ہیں خیرالا نام
آسماں جھک کر کرے جن کو سلامﷺ
زندہ جاوید جن کا پاک نام
صیقلِ فکر ونظر جن کا کلام
عدل وامید ویقیں جن کا پیام
بہرِ نفع عام جن کے جملہ کام
آدمی پر آدمی کی خواجگی
جن کی شریعت میں حرام
رہنما ساروں کے، ساروں کے امام
جن کی عظمت کے ثنا خواں ہیں تمام
یا الہیٰ ان پر نازل کر مدام
بے نہایت برکتیں، بے حد سلام