زمین آپ کی ہے اور آسمان آپ کا

زمین آپ کی ہے اور آسمان آپ کا

ہیں جانِ کائنات آپ ، ہر جہان آپ کا


صبا بھی آپ کی ہے اور یہ گھٹا بھی آپ کی

یہ شاخ و گل ہیں آپ کے، یہ گُل ستان آپ کا


ہر ایک نام سے عظیم تر ہے نامِ مصطفی

ہراک مکان سے بلند تر مکان آپ کا


بھنور میںڈوبنے کا خوف میں کروں تو کیوں کروں

کنارے آپ کے ہیں اور درمیان آپ کا


مرے حضور سے کوئی یہ پوچھ کر تو آئے اب

کب آصف آپ کا، بنے گا میہمان آپ کا