ذرہ قدموں کا ترے چاند ستارے جیسا
کوئی آیا نہ زمانے میں تمہارے جیسا
گود میں لے کے حلیمہ ؓ نے کہا کوئی نہیں
سیدہ آمنہؓ کے راج دلارے جیسا
بے قراروں کے لئے جلوہء جاناں کا خیال
غم کے طوفان میں رحمت کے کنارے جیسا
یوں تو آنکھوں نے کئی رنگ جہاں میں دیکھے
کائی منظر نہیں روضہ کے نظارے جیسا
نامِ سرکارؐ سے نام اپنا ظہوریؔ چمکا
کون خوش بخت ہے دنیا میں ہمارے جیسا