یہ پہلی شب تھی جدائی کی

یہ پہلی شب تھی جدائی کی وہ پاس بھی ہو کر پاس نہ تھا

ایسا بھی کوئی وقت آئے گا اس کا تو مجھے احساس نہ تھا


یہ وقت بھی کیسا ڈاکو ہے لُوٹے تو میرے ارمان لُوٹے

اس گھر میں وہی اک دولت تھی موتی مونگا الماس نہ تھا