عطا کردے مجھے مولا، کمالِ جذبۂ ایماں
عطا سے تیری ہے ملتا، کمالِ جذبۂ ایماں
خدا کا ذکر ہے افضل، مرے آقا نے فرمایا
خدا کی حمد ہے لکھنا، کمالِ جذبۂ ایماں
جو ذکرِ مولا سے غافل نہیں ہوتے فقط اُن کے
دلوں میں جاگزیں ہوگا، کمالِ جذبۂ ایماں
عمل پیرا رہا جو بھی ہمیشہ دینِ حنفی پر
ہو اس کے دل میں بھی پیدا کمالِ جذبۂ ایماں
کتابِ حق میں یہ طاہرؔ، پڑھا ہے بارہا ہم نے
اطاعت رب ہی کی کرنا، کمالِ جذبۂ ایماں
شاعر کا نام :- طاہر سلطانی
کتاب کا نام :- پیشِ خدا ہوں حمد کا دیواں لیے ہوئے