بخشی ہے خداوند نے قرآن کی دولت
ایمان کی دولت ہے بڑی شان کی دولت
اللہ نے عطا کی انہیں وجدان کی دولت
انسانوں کو بخشی گئی اِذہان کی دولت
حاصل ہے ہر ایک شخص کو رحمان کی دولت
ہر ایک نفس اس کے ہے فیضان کی دولت
مصروف ملائک بھی ہیں اللہ کی ثنا میں
ہے حمدِ خدا اصل میں ایمان کی دولت
ایک ایک نفس پر مرے جاری رہے دائم
معبودِ دوعالم ترے فرمان کی دولت
تسکین مکمل یہ عطا کرتی ہے مجھ کو
ہے تیری ثنا میرے دل و جان کی دولت
خوش بخت کوئی اور کہاں اُس سے بڑا ہے
حاصل ہوئی جس فرد کو قرآن کی دولت
جو حکم الٰہی ہے وہ رضواں کا عمل ہے
اللہ مشیت ہوئی رضوان کی دولت
اللہ رے، یہ حمد خدا نعتِ نبیﷺ تو
طاہرؔ! ہے یہی تو مرے جی جان کی دولت
شاعر کا نام :- طاہر سلطانی
کتاب کا نام :- پیشِ خدا ہوں حمد کا دیواں لیے ہوئے