اے امیر المومنین اے پیشوائے متقّین

اے امیر المومنین اے پیشوائے متقّین

سید دنیا و آخر اے ولی المسلمین


صفوۃ اللہ صاحب الرایہ امام الاولیا

اسد اللہ حجّتہ اللہ الوصی المر تضیٰ


اے محمدؐ کے خلیفہ نائب حق کے وزیر

الشہید الصادق القاری مشیروں کے مشیر


الصفی و الامین المہدی و المھتدی

مالک و مختار و مولا سیدی و مرشدی


قاقل الفجرہ مقیم الحجّہ یعسوب الامم

آخری منزل نجف اور اولین مسکن حرم


قاضی دین رسالت وارث علم رسولؐ

اے تصوف کے مقدر اے طریقت کے اصول


رکھتا قرآں پر نظر گھوڑے پہ جب ہوتا سوار

لافتیٰ الاّ علی لاسیف الا ذولفقار

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

یہ اصحاب صُفّہ، خدا کے سپاہی

مسجدِ حق کی اذاں، احمد رضا

یا حاجی وارث علی پیا

حضرت عائشہ نے جو اک بار

زندگی بوبکرکی حکم خدا کے ساتھ ہے

علم کے شہر کا دروازہ

بو تراب و شہ مرداں اسد اللہ علی

دکھائے ہجرت نبیؐ کو اپنے گھاؤ کربلا

دین حق بچ گیا قربانیِ جاں ایسی تھی

تاریخ ہے نگاہ نظارہ حسین ہے