مسجدِ حق کی اذاں، احمد رضا

مسجدِ حق کی اذاں، احمد رضا

عشق کا دارالاماں احمد رضا


شرع و سنّت کی حقیقی رہ گزر

معرفت کا گلستاں احمد رضا


عکسِ باطن بھی ہے آئینہ بکف

جسم دیں، پرچھائیاں احمد رضا


قائلِ اجماع و قرآن و حدیث

حسنِ نیّت کی زباں احمد رضا


ہیں تصانیف آپ کی لگ بھگ ہزار

علم کے کوہِ گراں احمد رضا


ہر ادا اصحاب صفہّ کی مُرید

سائبانِ عاشقاں احمد رضا


جو نبیؐ کے خانوادے سے چلی

اُس محبت کی اذاں احمد رضا


موت کو سکھلائیں جینے کا ہنر

قبر کی روح و رواں احمد رضا


چل رہی ہے اذن سے ان کے ہوا

ناؤ ایماں، بادباں احمد رضا


رستے رستے آپ کے نقشِ قدم

کارواں در کارواں احمد رضا


جائے پیدائش بریلی کی زمیں

ہیں مکینِ قلب و جاں احمد رضا


ذہن ، دل، آنکھیں مظفر روشنی

چاند سورج کہکشاں احمد رضا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- صاحبِ تاج

دیگر کلام

جو یقیں زاد ہے جو صابر ہے

آئے ہر سال محرّم ، مرے اشکوں

جو ڈٹ گئے یزید کی فوجوں کے سامنے

بوئے بہشت، زوجِ علی، دخترِ رسول

یہ اصحاب صُفّہ، خدا کے سپاہی

یا حاجی وارث علی پیا

حضرت عائشہ نے جو اک بار

زندگی بوبکرکی حکم خدا کے ساتھ ہے

اے امیر المومنین اے پیشوائے متقّین

علم کے شہر کا دروازہ