کعبۃاللہ میں ولادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ

کعبۃاللہ میں ولادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ

پائی مسجد میں شہادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ


ہے مبارک زندگی میں اجتماعِ بَرْکَتَیْنْ

اللہ اللہ یہ سعادت ‘ مرحبا شان علیؓ!


ان کے سب اوصاف کا کیونکر احاطہ ہو سکے

ذکر جن کا ہے عبادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ


ڈوبے سورج کا پلٹنا تیری خاطر بُوتُراب

کیا ملا اجرِ اطاعت! مرحبا شانِ علیؓ!


مرتبت اُن کی بھلا بے مثل پھر کیوں کر نہ ہو

چہرہ تکنا بھی عبادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ


اپنے بچوں کا نوالہ دینا سائل کو ‘ جلیل!

اُس گھرانے کی ہے عادت ‘ مرحبا شانِ علی!ؓ

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

السّلام اے مِلّتِ اسلامیہ کے جاں نثار

آ دیکھ ذرا رنگِ چمن قائدِاعظمؒ

جاںنثارِ مصطفٰےﷺ ‘ صدیق اکبرؓ آپ ہیں

نخوت و پندار کے بت توڑنے والا عمرؓ

اہل حق کے مقتدا عثمانِ ذوالنورین ہیں

مجلس سرکار میں جب بیٹھتے حضرت علی

بے سہاروں کے سہارے

مصطفٰےﷺ کے دوش پر وہ کھیلنے والا حسینؓ

اے حسینؓ ابنِ علیؓ سب کچھ لُٹایا آپ نے

ہو چکا تھا فیصلہ یہ کا تبِ تقدیر کا