مصطفٰےﷺ کے دوش پر وہ کھیلنے والا حسینؓ
دین نانا کے لئے دکھ جھیلنے والا حسینؓ
برسر محراب قرآں پڑھنے والے بے شمار
بر سرِ نوکِ سناں لب کھولنے والا حسینؓ
سب کچھ لٹا کر سجدہ ریزی کر بلا کی ریت پر
ششدر و حیران ہے ہر دیکھنے والا حسینؓ
اسلام کے شاداب گلشن آئے تجھ پرکیوں خزاں
ہے سدا زندہ تِرا جب سینچنے والا حسینؓ
ریگزارِ کربلا میں اپنے ہاتھوں سے جلیل
سینۂ اکبرؓ سے نیزہ کھینچنے والا حسینؓ
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی