رسُولِ پاک کا میری طرف سلام آیا
مِری زبان پہ جس دم علی کا نام آیا
امیرِ بزمِ ولایت خطاب ہے تیرا
حدیثِ جِسْمکَ جِسْمی ترا مقام آیا
سیاہ کار ہوں آقا ، مگر یہ کیا کم ہے
کہ تیرے چاہنے والوں میں میرا نام آیا
علی کا نام ہی اعظؔم وہ اسمِ اعظم ہے
کہ جس کسی نے پُکارا اُسی کے کام آیا
شاعر کا نام :- محمد اعظم چشتی
کتاب کا نام :- کلیاتِ اعظم چشتی