رسول اللہ کی آمد سے اوّل

رسول اللہ کی آمد سے اوّل

طلسمِ گُمرہی ہر سُو مسلسل


گروہِ آدمی محصورِ آلام

ہوا و حرص کا حامل وہ ہر گام


حرم کے گرد وہ گمراہ سردار

طمع ، حرص و ہواؤ مکر ، کردار


عدو کی طرح محکوموں کو مارے

سلوکِ مہر سے محروم سارے


ہر اِک دلدادۂ اوہام ساحر

دلائل اور ردّ و کد کے ماہر


وہ راس المال ، دل کی سرد مہری

طمع محکم ، حسد کی سطح گہری


گلوئے عدل آسودِ سَلاسِل

ہوا ، آلودۂ سمِّ ہلا ہل


روسا مصر کے ، سردارِ مکہّ

سوادِ روم کے عمّال و امراء


سلوکِ مہر سے محروم کُرّہ

عدو ، اللہ کا آوے کا آوا


علا لا آمدِ علّامِ عالم

درودِ ہمدمِ اولادِ آدم


اِرم آرا ہوا صحرا کا موسم

سرورِ سرو ، مولودِ مکرّم


صدائے طوطئ و طاؤس و طائر

وہ آئے دادرس ، آئے وہ داور


سواری احمدِ مرسل کی آئی

وہ اُمی اور وہ معصوم داعی


وہ محکوموں کا حامی اور مددگار

وہ محکوموں کا ہمدم اور روادا ر


وہ اُمّی اور وہ اُمّ الکلامی

کرے اللہ سے وہ ہم کلامی

شاعر کا نام :- حضرت ادیب رائے پوری

کتاب کا نام :- خوشبوئے ادیب

دیگر کلام

یادِ مدینہ میں دن گذرے آنسو پیتے پیتے

یوں تو ہے لب پہ رات دن شوق وصال مصطفیٰ

اے رونقِ بزمِ جہاں تم پر فدا ہو جائیں ہم

سرمایہء اشکِ رواں سایہ کُند بَر عاصیاں

حضور! کیا منہ ہے اب ہمارا جو پاس آئیں

شفیع الوریٰ تم سلامٌ علیکم

رسول میرے مِرے پیمبر درود تم پر سلام تم پر

لکھ خمیدہ ابروانِ مہربانِ خلق کو

عشق کے رنگ میں رنگ جائیں جب افکار

مدحت سرورِ ذیشاں مری پلکوں پر