صد شکر ثنا شعار ہوں میں طاہرؔ
بخت آوروں میں شمار ہوں میں طاہرؔ
ہر شعر سے منعکس ہے حب آقاؐ کی
حبِّ شہؐ سے پُر وقار ہوں میں طاہرؔ