حمد ہے رب کی کہ جس نے یہ جہاں پیدا کیا

حمد ہے رب کی کہ جس نے یہ جہاں پیدا کیا

یہ زمیں تخلیق کی یہ آسماں پیدا کیا


امتی ہم کو کیا اپنے حبیبِ پاک کا

مصطفیٰ صلِّ علیٰ ان صاحب لولاک کا


اور اُتارا ان پہ اپنا پاک نورانی کلام

اور بنایا ان کو سب نبیوں رسولوں کا امام


مرتبہ بخشا شفاعت کا رسول اللہ کو

کردیا مختار جنت کا رسول اللہ کو


ان کے صدقے میں ہمیں کعبہ سا قبلہ مل گیا

ان کا روضہ کیا ملا کعبے کا کعبہ مل گیا


ہم میں وہ طاقت کہاں تعریف رب کی کرسکیں

شکرِ نعمت کرسکیں دم بندگی کا بھر سکیں


یا الٰہی رحم فرما مصظفیٰ کے واسطے

یا رسول اللہ کرم کیجیے خدا کے واسطے