عام ہیں آج بھی ان کے جلوے ، ہر کوئی دیکھ سکتا نہیں ہیں

عام ہیں آج بھی ان کے جلوے ، ہر کوئی دیکھ سکتا نہیں ہیں

سب کی آنکھوں پہ پردہ پڑا ہے ، ان کے چہرے پہ پردہ نہیں ہے


محترم یوں تو سارے نبی ہیں ، پر کسی کا یہ رتبہ نہیں ہے

کہ تاجدار حرم کے علاوہ ، عرش پہ کوئی پہنچا نہیں ہے


عرش پر جب رُکے میرے آقا ، تو یکایک ہوا حکم مولا

کہ بے حجاب آیے یامحمد ، آپ سے کوئی پردہ نہیں ہے


آو نقطہ تمہیں میں بتاو ، کہ کیوں بے نقطہ ہے نام محمد

نام پر بوجھ نقطے کا آئے ، حق کو یہ بھی گوارہ نہیں ہے


عشق کی آگ میں جل رہے ہیں ، کیوں ڈراتا ہے دوزخ سے ہم کو

ہم غلامِ محمد ہیں واعظ ، ہم کو دوزخ کا کھٹکا نہیں ہے


یہ عقیدت نہیں تو کیا ہے، اور یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

کہ اُن پہ ہم جان دیتے ہیں انور ، جن کو آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے