کرم آج بالائے بام آ گیا ہے

کرم آج بالائے بام آ گیا ہے

زباں پر محمدﷺ کا نام آ گیا ہے


درودوں کی بارش ہے کون و مکاں پر

کہ آج انبیاء کا امام آ گیا ہے


مجھے مل گئی ہے دو عالم کی شاہی

مرا ان کے منگتوں میں نام آ گیا ہے


مرے پاس کچھ بھی نہ تھا روزِ محشر

نبیﷺ کا وسیلہ ہی کام آ گیا ہے


مزا جب ہے سرکار محشر میں کہہ دیں

وہ دیکھو ہمارا غلام آ گیا ہے


چراغاں ہوا بزمِ ہستی میں خالدؔ

نگاہوں میں حسن تمام آ گیا ہ