آپڑا اب تیرے در پر میرے خواجہ لے خبر
پھر چکا آواره در در میرے خواجہ لے خبر
مجمع رنج والم میں گھر گیا میں الغیاث
اب کدھر جاؤں ملکر میرے خواجہ لے خبر
امن تن لاغر کو آئے تیرے کوچہ سے صبا
اور لیجائے اڑا کر میرے خواجہ لے خبر
اس سے کیا مانیں نہ مانیں وہ مگر بہر خدا
کہہ تو دیکجو باد صر صر میرے خواجہ لے خبر
بیدم خستہ ترا در چھوڑ کر جائے کہاں
شاید اٹھے بھی تو مر کر میرے خواجہ لے خبر
شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی
کتاب کا نام :- کلام بیدم