جان پر بن گئی اب آئیے شیا للہ
مشکل آساں مری فرمائیے شیا للہ
کشتیاں ڈوبی ہوئی آپ نے تیرائی ہیں
میری امداد بھی فرمائیے شیا للہ
آپ کا طالب دیدار ہوں غوث الثقلین
روئے زیبا مجھے دکھلائیے شیا للہ
اپنے دادا اسد اللہ کے قدموں کا طفیل
دستگیری مری فرمائیے شیا للہ
ہند میں بے سرو سامان رہے کب تک بیدم
اس کو بغداد میں بلوائے شیا للہ
شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی
کتاب کا نام :- کلام بیدم