دونوں جہاں میں آپ کا ھے وقار آمنہ
ہے آپ ہی کے لعل سے یہ بہار آمنہ
روشن جہان ھوگئے جب گھر میں آپ کے
میرے نبی کا ھو گیا اظہار آمنہ
کیسا نصیب آپ کو رب سے ملا ہے ماں
آنگن میں آئے نبیوں کے سردار آمنہ
مجھ کو غم جہان سے آزاد کیجئے
دیجئے مجھے حضور کا بس پیار آمنہ
کون و مکاں میں آپ ہی ایسی عظیم ہیں
افضل ہے سب میں آپ کا ہی وقار آمنہ
عابد مقام ابواء پر حاضر ہو پیاری ماں
پھر فیض کی اسے ملے وہ بہار آمنہ
شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری