دل میں امام آپؑ کی اُلفت بسائی ہے
اپنی تو عمر بھر کی یہی بس کمائی ہے
سردار بے مثال ہیں دنیا و دین کے
دیکھو تو ان کی فکر نے کیا شان پائی ہے
قربانیاں تو دیکھو ذرا اہل بیت کی
نازاں ہر اک شہید پہ ساری خدائی ہے
اُنؑ کا وجود باعثِ تسکین دیں تو ہے
جینے کی راہ آپؑ نے اس کو دکھائی ہے
عقل و شعور و خرد بھی حیران کیوں نہ ہوں
میرے امام ؑ آپؑ نے دنیا بچائی ہے
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب