مادرِ مُصطفٰیؐ کی تو کیا شان ہے
گود میں جس کے نبیوں کا سلطان ہے
ہے وہ نُورِ خدا تیری آغوش میں
ذرّہ ذرّہ ہی جن کا ثنا خوان ہے
اُن کے ایمان کے معترض جان لیں
مادرِ مصطفٰیؐ اصلِ ایمان ہے
اُن کے قدموں میں ہے جنتِ مصطفٰیؐ
جبکہ جنت بھی آقاؐ پہ قُربان ہے
سیدہ فاطمہؓ کا تو ثانی نہیں
جدۂ فاطمہؓ کتنی ذیشان ہے
میں جلیل انکی تعریف کیسے کروں
جن کے بیٹے کا جبریل دربان ہے
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- رختِ بخشش