مِدحتِ سرورِ دیں میرے محب نے لکھی
بالیقیں گلشنِ فردوس کی ہوگی یہ سبیل
واہ واہ کہہ کے رضا نے یہ لکھا طبع کا سن
چمنِ نعت کا گلدستہ ہے دیوانِ جمیل
یہ گلدستۂ نعت کیسا چھپا ہے
کہ خوشبو سے جس کی مُعَطَّر زَمن ہے
ثنائے نبی مدحتِ غوثِ اعظم
کہیں ہے گلاب اور کہیں یاسمن ہے
خیالِ سن طبع آیا رضا کو
کہ میرے مکرم کا پیارا سخن ہے
سرِ باغ سے لے کے تاریخ لکھی
مہک ہے رضا کی تو رنگ حسن ہے
شاعر کا نام :- جمیل الرحمن قادری
کتاب کا نام :- قبائلۂ بخشش