یا حسینؑ آپ کی شہادت تو

یا حسینؑ آپ کی شہادت تو

لوحِ محفوظ پر عبارت تھی


سر خرو آپؑ تو ہوئے ایسے

رب کعبہ کو جس کی چاہت تھی


یہی مخلوق کو بتانا تھا

کتنی پر نور وہ عبادت تھی


کیا محفوظ جس نے قرآں کو

نو کِ نیزہ پہ وہ تلاوت تھی


ڈگمگائی نہ تھی جو کربل میں

میرے مولاؑ کی وہ امامت تھی


ابتلاؤں میں مبتلا رکھا

دل میں جن کے بہت عداوت تھی


یو نہی لکھا نہیں سلام مجیدؔ

میرے حصے میں یہ سعادت تھی

شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ

کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب

دیگر کلام

زندگی بوبکرکی حکم خدا کے ساتھ ہے

نام ہے بوبکر پیارا اور لقب صدیق ہے

قلادہ شاہِ جیلاں کا گلے میں ڈال رکھا ہے

میں نہیں مانگتا زمانے سے

ہر صحابیِ نبی ! جنتی جنتی

توحید پر محیط ہے ، قربانیِ حسین

حضرتِ عثمانؓ کے ذوقِ عبادت کو سلام

جب پکارا گیا یاعلیؓ یاعلیؓ

قلت کا کچھ گلہ ہے نہ شکوہ کمی کا ہے

جس کے ہاتھوں میں ہے ذوالفقارِ نبی