آپ کا نام ہر اک درد کا درمان تو ہے

آپ کا نام ہر اک درد کا درمان تو ہے

آپ کے نام پہ سب کچھ مرا قربان تو ہے


لوگ کہتے ہیں ثنا خوان رسول عربی

اس حوالے سے جہاں میں مری پہچان تو ہے


نہ سہی پاس مرے دولت دنیا نہ سہی

دامن دل میں مرے دولت ایمان تو ہے


آپکی باتوں پہ گنجائش تنقید نہیں

جو کہا آپ نے اس پر میرا ایمان تو ہے


کوئی صورت تو ہو سرکار مدینے میں رہوں

پاس تو کچھ نہیں دل میں مرے ارمان تو ہے


اتنا دونگا تجھے ہو جائیگا راضی پیارے

شاہد اس بات پر اللہ کا قرآن تو ہے


کامل ایمان نہیں عشق محمد کے بغیر

میرے ایمان کی عشق شہ دیں جان تو ہے


مالک الملک کا محبوب ہے کملی والا

میرا ایماں ہے خدائی کا وہ سلطان تو ہے


میں نے مانا کہ نیازی ہے گنہ گار مگر

یا نبی آپ کا ادنی سا ثنا خوان تو ہے

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

اگر ہے عشق کا دعوٰی تو خوفِ امتحاں کیسا

زمین کے ہوں کہ باشندے آسماں والے

ہاں بے پر یا رسول اللہ

دیارِ نور کا ہر بام و در مطاف کیا

جس کو حاصل ہیں غمِ ساقیٔؐ کوثر کے مزے

چار سو ہیں بارشیں اللہ کے انوار کی

آپ شہِ ابرار ہوئے ہیں

مریضِ مصطفیٰ ؐ کے سامنے کس کا ہُنر ٹھہرا

ماه میلاد دی باراں تاریخ آج

محمد رسول خُدا آگئے نیں