آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

آئی نسیم کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کھیچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم


کعبہ ہمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

مصحف ایماں روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم


لے کے مرا دل آئیں گے مرجائیں گے مٹ جائیں گے

پہنچیں تو ہم تا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم


طوبے کی جانب تکنے والو آنکھیں کھولو ہوش سنبھالو

دیکھو قد دلجوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم


نام ہی کا باب کرم ہے دیکھ یہی محراب حرم ہے

دیکھ خم ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی

کتاب کا نام :- کلام بیدم

دیگر کلام

ایس دِل دے کورے کاغذ تے سوہنی تصویر بناواں مَیں

اَب کے ہے دل میں تِرا وصف کچھ ایسا لِکّھوں

بشر کی تاب کی ہے لکھ سکے

غریقِ ظلمتِ عصیاں ہے بال بال حضور

ہے یہ فضلِ خدا، میں مدینے میں ہوں

یاد میں ان کی جو گزرے زندگانی اور ہے

نہ عرشِ ایمن نہ اِنِّیْ ذَاھِبٌ میں مہمانی ہے

جو بھی منظر تھا وہ تھا ہوش اڑانے والا

مینوں سد لے مدینے اک وار سوہنیاں

مژدہ باد اے عاصیو! شافِع شہِ اَبرار ہے