جو بھی منظر تھا وہ تھا ہوش اڑانے والا
واپس آتا نہیں دل سے، کوئی جانے والا
واقعہ یہ ہے کہ میرا ہی نہیں خلقت کا
جو بھی آنسو تھا، وہ تھا نعت سنانے والا
صرف جادے ہی نہ تھے پھول کھلانے والے
ذرہ ذرے کو تھا خورشید بنانے والا
خندہ لب، چہرہ شفق، شاد نظر، چاند بکف
اسی عالم میں تھا ہر سامنے آنے والا
ایک ہم ہی نہ تھے ناز اپنے اٹھانے والے
وہاں ہر فرد تھا ناز اپنے اٹھانے والا
شاعر کا نام :- اختر لکھنوی
کتاب کا نام :- حضورﷺ