آپؐ کے در کا گدا ہوں یانبیؐ امداد کن
ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوں یانبیؐ امداد کن
پڑ گئی جب بھی مجھے جو بھی ضرورت یانبیؐ
آپ ہی سے مانگتا ہوں یانبیؐ امداد کن
مونس و غمخوار کوئی بھی نہیں تیرےؐ سوا
تیریؐ جانب تک رہا ہوں یانبیؐ امداد کن
آنسوؤں کے ہار لایا ہوں ترےؐ دربار میں
دل گرفتہ رو رہا ہوں یانبیؐ امداد کن
بوجھ عصیاں کا اٹھائے بجھ نہ جاؤں راہ میں
آخر شب کا دیا ہوں یانبیؐ امداد کن
بارِ عصیاں اپنے کاندھوں پر لئے بہر نجات
تیرے در پر آگیا ہوں یانبیؐ امداد کن
مانگنے کا بھی ہنر آتا نہیں اشفاقؔ کو
بے ہنر ہے بے نوا ہے یانبیؐ امداد کن
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد