اے شہِ کون و مکاںؐ تحفہء یزدانی ہو
حسنِ لاریب ہو بے سایہ ہو لاثانی ہو
کعبؓ و حسانؓ کی ہمراہی مقدر ٹھہرے
لوا الحمد کے سائے میں ثناء خوانی ہو
حاصلِ کن فیکون اور ہو مرکز ، محور
شاہِ کونینؐ ہو کونین کی تابانی ہو
آپؐ ہی رکھتے ہیں ہر زخمِ جگر پر مرہم
آپؐ سے کہتے ہیں کوئی بھی پریشانی ہو
کاش وہ دن بھی ہو اشفاقؔ مری قسمت میں
بزمِ محبوبؐ ہو جلوؤں کی فراوانی ہو
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراط ِ نُور