بطحا کو جانے والے

بطحا کو جانے والے

قسمت بنانے والے


نامِ شہِ ہُدا پر

سر کو جُھکا نے والے


فخرِ پیمبراں سے

اِتنا پیام کہنا


میرا سلام کہنا

وہ شاہ دوسرا ہیں


محبوب کبریا ہیں

ہر دل کا آسرا ہیں


دنیا کے مہرباں سے

اتنا پیام کہنا


میرا سلام کہنا

آخیر میں یہ کہنا


بہزاد ہے فسردہ

اس کو بلا لو بطحا


اس فخرِ دو جہاں سے

اتنا پیام کہنا


میرا سلام کہنا

شاعر کا نام :- بہزاد لکھنوی

کتاب کا نام :- نعت حضور

دیگر کلام

مُحمَّد پہ جو دل فدا کر رہا ہے

اے مرشدِ کامل صل علیٰ

السَّلام السَّلام

دو جہاں کے شہر یار الصلوٰۃ والسّلام

سرور عالم شاہ انام

السَّلام اے دو جہا ں کے تاجدار

حالِ زارِ من بہ بیں یا رحمتہ اللعالمیں

رُوح مِری ہے پُر سکوں قلب میرا ہے مطمئن

امام ِ جُملہ رُسل گلبنِ ریاضِ خلیل

تیرا مجرم آج حاضر ہو گیا دربار میں