چودہ سو سال پہلے جو اٹھی نظر
چاند دو ہو گیا ایک پل میں مگر
عظمت مصطفے کی ارے بے خبر
دے رہا ہے شہادت قمر آج بھی
دے رہی ہیں مدینے کی گلیاں صدا
اب بھی جو بن پہ ہے گلشن مصطفے
جس جگہ سے ہیں گزرے حبیب خدا
مہک دیتی ہے وہ رہگزر آج بھی
شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی
کتاب کا نام :- کلیات نیازی