ہیں حبیبِ خدا مدینے میں
سب کے مشکل کُشا مدینے میں
خوش نصیبوں نے جا کے دیکھی ہے
نور کی اِنتہا مدینے میں
رات دن ہر گھڑی برستا ہے
ابرِ جودوعطا مدینے میں
وقت آئے کہ جا کے میں بھی کروں
اُن کی مدح و ثنا مدینے میں
اُن کے کوچے میں جا کے رہتے ہیں
شاہ بن کر گدا مدینے میں
حاصلِ زندگی ہے یہ ارماں
ہو مرا خاتمہ مدینے میں
کاش!مل جائے مجھ کو بھی آصف
بہرِ مدفن جگہ مدینے میں
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا