خلق کے سرور ، شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم
مرسل داور،خاص پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم
نور مجسم ، نیر اعظم ، سرور عالم ، مونس آدم
نوح کے ہمدم ، خضر کے رہبر صلی اللہ علیہ وسلم
بحر سخاوت ، کان مروت ، آیه رحمت ، شافع امت
مالک جنت، قاسم کوثر صلی اللہ علیہ وسلم
دولت دنیا خاک برابر ، ہاتھ کے خالی ، دل کے تو نگر
مالک کشور ، تخت نہ افسر صلی اللہ علیہ وسلم
رہبر موسی ، ہادی عیسی ، تارک دنیا ، مالک عقبی
ہاتھ کا تکیہ ، خاک کا بستر صلی اللہ علیہ وسلم
مہر سے مملو ریشہ ریشہ ، نعت امیر ہے اپنا پیشہ
ورد ہمیشہ دن بھر ، شب بھر صلی اللہ علیہ وسلم
شاعر کا نام :- نامعلوم