مشک و عنبر میں ہے نہ چندن میں
جیسی خوشبو حضور کے تن میں
یا نبی آپ ہی رہیں من میں
کوئی آئے نہ دل کے آنگن میں
ہر گنہگار حشر میں ہوگا
مصطفےٰ کے کشادہ دامن میں
جس میں عشقِ نبی کے تنکے نہیں
آگ لگ جائے اٰس نشیمن میں
خانۂِ کعبہ، گنبدِ خضرا
اور کیا ہے ہمارے جیون میں
ایسے مجرم کو کون پکڑے گا
چھُپ گیا جو نبی کے دامن میں
خوب لکھئے شفیقؔ نعتِ نبی
آئے گا پھر نکھار بھی فن میں
شاعر کا نام :- شفیق ؔ رائے پوری
کتاب کا نام :- متاعِ نعت