میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الہی

میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الہی

اپنے سے بھی بیگانہ ہوں محبوب الہی


میخانے سے تیرے کہیں جا ہی نہیں سکتا

دو دی کش میخانہ ہوں محبوب الہی


قربان مرا دل ہے مری جان تصدق

تو شمع میں پروانہ ہوں محبوب الہی


مخمور نگاہوں کا تری روز ازل سے

مستانہ ہوں مستانہ ہوں محبوب الہی


مجھ بیدم دل خستہ کے ارمان نہ پوچھو

ارمانوں کا کاشانہ ہوں محبوب الہی

شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی

کتاب کا نام :- کلام بیدم

دیگر کلام

السلام اے خواجہ ہندوستان

مرے دل کو لگی ہے تمھاری لگن یا خواجہ معین الدین چشتی

آپڑا اب تیرے در پر میرے خواجہ لے خبر

خواجہ تری خاک آستانہ

پیمانہ پہ دے بھر کر پیمانہ معین الدین

وہی دیتے ہیں مجھکو اور انہی سے مانگتا ہوں میں

بہار باغ جنت ہے بہار روضئہ صابر

دلبر خواجہ فرید الدین گنج شکری

حقیقت میں ہو سجدہ جبہ سائی کا بہانہ ہو

اے میرے دریا دل ساقی میر میخانہ عبد الحق