کرم ،جود و عطا الطاف تیرےؐ

کرم ،جود و عطا الطاف تیرےؐ

بہت مشہور ہیں اوصاف تیرےؐ


ستارے جادئہ منزل نہیں تھے

ستاروں سے وریٰ اہداف تیرےؐ


شہادت دے رہا ہے ’’سنگِ اسود‘‘

یہ سب درپن ملے شفاف تیرےؐ


نظیریؔ، قدسیؔ و سعدیؔ و جامیؔ

ہیں کعبؓ ،حسانؓ بھی وصاف تیرےؐ


طوافِ کعبہ کے دوران اکثر

یہ دل پھرتا رہا اطراف تیرےؐ

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراط ِ نُور

دیگر کلام

مدینہ جائے قرا رِجاں ہے مدینہ مسکن ہے راحتوں کا

خاتم الانبیاء سید المرسلیںؐ تجھؐ سا کوئی نہیں

جو مجھے چاہیے سب کا سب چاہیے

رحمتِ حق کا خزانہ مل گیا

نہ ختم ہو سکی ہمارے دل سے

قمر کو شقِ قمر کا حسین داغ ملا

آپؐ کے سر سجا ہے تاجِ کرم

ممدوح تُوؐ ہے تا ابد

میرا دامانِ شوق تنگ صغیر

السلام اے سیدِ عالی نسبؐ