ماہِ ذیشان ربیع الاوّل
زیست عنوان ربیع الاوّل
آمدِ رحمتؐ ِ عالم کے طفیل
وقت کی جان ربیع الاوّل
ساتھ لاتا ہے جو پیغامِ سُرور
ایسا مہمان ربیع الاوّل
بے قراری کو مٹانے والا
شوق سامان ربیع الاوّل
جس کی خوشبو سے زمانے مہکے
بادِ بستان ربیع الاوّل
لائے ایماں کی بہارِ تازہ
زمزمہ خوان ربیع الاوّل
حق کا ہے خُلقِ خدا پر تائب
خاص احسان ربیع الاوّل
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب