محمدؐ ہیں سمندر تشنگی نعت

محمدؐ ہیں سمندر تشنگی نعت

بہت سیراب مجھ کو کر گئی نعت


ہر اک شے کا حوالہ مصطفؐےٰ ہیں

زمیں بھی نعت ہے افلاک بھی نعت


پڑھو قرآن تو معلوم ہوگا

کہی اللہ نے کتنی بڑی نعت


اگر ہر اک عمل ہو حسب قرآں

تو بن جاتی ہے پوری زندگی نعت


مرا دیباچہء عشق و محبت

خدا کی حمد یا سرکار کی نعت


نمازِ با جماعت ہو رہی ہے

امام اُن کا تصور مقتدی نعت


پڑھیں آقاؐ کی محفل میں فرشتے

مظفر جب بھی لکھتا ہے نئی نعت

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- صاحبِ تاج

دیگر کلام

تاج انجم نکہت گل آپؐ ہیں

زیارت کر چکی بیدار خوابی یارسولؐ اللہ

جب وہ چہرہ دکھائی دیتا ہے

درود دل نے پڑھا تھا زبان سے پہلے

آیت آیت میں پیمبر بولے

سب زمانوں سے افضل زمانہ ترا

نبیؐ کے پائے اقدس سے ہے

نگاہ تیری چراغ بانٹے

درود بھی پڑھوں نماز کی طرح

خیرِ کثیر خیر الامم والیِ حرم