نشاطِ روح خیالِ محمدِّؐ عربی
بہارِ زیست جمالِ محمّدِؐ عربی
جنھیں بنا کے مصوّر بھی آپ ہے مسرور
وہ نقش ہیں خدوخالِ محمّدِؐ عربی
دیارِ فکر و نظر جس سے جگمگا تے ہیں
وہ ہے ضیائے خصالِ محمّدؐعربی
زہے قناعت و فقرِ رسولِؐ عالمیاں
خوشاعروج و کمالِ محمّدِؐ عربی
خدا کی عزّت و عظمت کا شاہدِ صادق
جہاں میں جاہ و جلالِ محمدؐ ِّ عربی
برس کے مشرق و مغرب کو کر گیا سیراب
سحابِ جو د و نوالِ محمؐدِّ عربی
خوشا نصیب کہ بحرِ حیات میں تائبؔ
ملا سفینہ آلِ محمدِّؐ عربی
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب