سرکارؐ نے تاریخ کا رخ موڑ دیا
انسان سے انسان کا دل جوڑ دیا
تفریق تعصب کی مٹا دی ساری
جو بت تھا تکبر سے بھرا توڑ دیا
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت