ذرا احتیاط سے کام لے نہ زباں دراز ہو اس قدر
کہ حسینیت سے الجھ سکے ابھی تجھ میں اتنا تو دم نہیں
ہے عروجِ دیں کا امیں یہی ہے نشانِ فتح مبیں یہی
اسے چشم بد سے نہ دیکھنا یہ عَلَم ہے تیرا قلم نہیں
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- حق ایلیا