اے شہ ہر دوسرا حضرت غوث الثقلین
زینت ارض و سما حضرت غوث الثقلین
اے در بحر سخا حضرت غوث الثقلین
منبع خلق وعطا حضرت غوث الثقلین
دین وایماں مرے قبلہ وکعبہ میرے
خاص محبوب خدا حضرت غوث الثقلین
تم وہ عیسی ہو کہ عیسی بھی کہیں بن کے مریض
کیجئے میری دوا حضرت غوث الثقلین
شرم آتی ہے کہاں جاؤں میں حاجت لیکر
تیرا کہلا کے گدا حضرت غوث الثقلین
بے حجاب اب تو دکھا دو رخ زیبا کی جھلک
مجھے کو بھی بہر خدا حضرت غوث الثقلین
اب تو دم آگیا بیدم کا لبوں پر آؤ
آؤ آؤ میں مرا حضرت غوث الثقلین
شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی
کتاب کا نام :- کلام بیدم