اگر نادِ علی پڑھنے کی رسم ایجاد ہو جائے
تو ہر سینے میں اک تازہ نجف آباد ہو جائے
لبِ حیدر کی جنبش پر کہا توحید نے اکثر
ہمارے حق میں بھی خطبہ کوئی ارشاد ہو جائے
نہ کعبے پر چڑھائی ہو نہ اجڑے بابری مسجد
مسلمانوں کو ”درسِ یا علی ؑ“ گر یاد ہو جائے
اگر اہلِ وطن نامِ علی لے کر بڑھیں محسؔن
میرا ایمان ہے کشمیر تک آزاد ہو جائے