کیسے میں لکھ سکوں گا شہادت امام ؑ کی
آنکھوں میں بس گئی ہے سیادت امام ؑ کی
ہے کس قدر عزیز یہ نسبت قرآن سے
نیزے پہ سن چکا ہوں تلاوت امام کی
نوکِ سناں کی صف میں تھے شہدا کے سر سبھی
دیکھی ہے اس طرح بھی امامت امامؑ کی
ظالم کو قصدِ ظلم سے روکا تھا آپؑ نے
پنہاں نہ تھی کسی سے صداقت امام ؑ کی
قربان راہِ حق کیا آلِ رسولؐ کو
چاہت خدا کی بن گئی چاہت امام ؑ کی
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب