نکھرے ہوئے کردار کا قرآن ہے سجادؑ
سر چشمہء دیں، عظمتِ ایمان ہے سجادؑ
تقدیرِ علیؑ قسمتِ عمرانؑ ہے سجادؑ
اسلام کی تاریخ کا عنوان ہے سجادؑ
یہ شہر فضائل ہے مصائب کا جہاں ہے
تکبیرِ نبوت ہے امامت کی اذاں ہے
انسان کے احساس کی معراج ہے سجادؑ
جذبات کی تقدیر کا سرتاج ہے سجادؑ
مظلوم کی آنکھوں میں مکیں آج ہے سجادؑ
کب تیرے مرے ذکر کا محتاج ہے سجادؑ
جب تک ہے جہاں میں حق و باطل کا فسانہ
سجاد کے سجدوں کو نہ بھولے گا زمانہ