ہر مسلماں کی تمنا آمنہ ؑ کا لالؑ ہے
پر نبیؐ اطہر کو پیارا فاطمہؑ کا لال ؑ ہے
اپنے سینے سے لگا کر چومتے رُخسار کو
یہ حسنؑ ابن علی بھی مصطفیﷺ کا لالؑ ہے
ناز کرتی ہے زمیں بھی خلد بھی افلاک بھی
پیکر صبر و رضا وہ مر تضیٰؑ کا لالؑ ہے
اس طرح تاریخ کے اوراق میں ہے یہ رقم
عرش پہ روشن ستارا سیّدہ ؑ کا لال ؑ ہے
ہر زمیں ہر آسماں میرے خدا کا ہر جہاں
مانتے ہیں پیشوا وہ پیشوا لال ؑ ہے
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب