سیدہ امِ ایمن کرم ہی کرم
آپ کے صدقے مولا رکھے گا بھرم
چادرِ مصطفی پر بٹھائی گئیں
جنتی کے لقب سے بلائی گئیں
پایا ھے آپ نے فیضِ شاہِ امم
آپ کے صدقے مولا رکھے گا بھرم
مصطفی کی ولادت سے پہلے بھی تھیں
اور بعد وصال مبارک بھی تھیں
رونقِ حجرہ شاہِ عرب و عجم
آپ کے صدقے مولا رکھے گا بھرم
میری ماں میری ماں سے پکاریں حضور
آپ ہی مصطفی کا ھو کیف و سرور
آپ ہی دوسری امی جاں محترم
آپ کے صدقے مولا رکھے گا بھرم
اپنے عابد کو ماں بخشوا دیجئیے
بے حساب اس کو جنت عطا کیجئے
واسطہ آپ کو تاجدار حرم
آپ کے صدقے مولا رکھے گا بھرم
شاعر کا نام :- محمد عابد علی عطاری